طوفانی بارشوں کے باعث ملک بھر میں ٹرینوں کا شیڈول شدید متاثر

اپ اور ڈاؤن کی متعدد ٹرینیں تاخیری کا شکار، مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

ملک بھر میں طوفانی بارشوں کے باعث ملک بھر میں ٹرینوں کا شیڈول شدید متاثر ہونے سے اپ اور ڈاؤن کی متعدد ٹرینیں تاخیری کا شکار ہوگئیں، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں اور موسم کی خرابی کے باعث لاہور سے ٹرینوں کی روانگی کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے، قراقرم ایکسپریس لاہور سے کراچی کیلئے سوا گھنٹہ، پاک بزنس ایکسپریس سوا تین گھنٹے اور کراچی ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی جس کی وجہ سے مسافروں اور ان کے عزیز وا قارب کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بتایا گیا ہے کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر اضلاع میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث ریلوے سکھر ڈویژن میں ٹرینوں کی آمد و رفت کا شیڈول دو روذ سے شدید متاثر دیکھائی دے رہا ہے اور محکمہ ریلوے کی جانب سے ٹریک کی خستہ حالت کو دیھکتے ہوئے اپ اور ڈاؤن کی متعدد ٹرینوں کا شیڈول گھنٹوں تاخیر کا شکار نظر آرہا ہے

بتایا جارہا ہے کہ ٹرین آپریشن شیڈول متاثر ہونے پر سکھر اور روہڑی ریلوے اسٹیشن سمیت پلٹ فارم ویران دیکھائی دیئے تو پلٹ فارموں بھی سناٹے چھائے ہوئے ہیں ٹرین شیڈول معطل ہونے کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دوسری جانب محکمہ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ٹرین شیڈول اپ گریڈ کرنے سمیت مسافروں کو معلومات کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں