عمران خان نے کوئی کام پاکستان کیلئے نہیں کیا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان نے کوئی کام پاکستان کے لیے نہیں کیا۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کوئی ایک پالیسی بتا دیں جس سے پاکستان کی بہتری ہوئی ہو۔ ملک میں مشکلات ہیں ہر آدمی مہنگائی بے روزگاری سے تنگ ہے۔

انہوں نےکہا کہ عمران خان نے 4 سال میں ایک بھی کام پاکستان کے لیے نہیں کیا اور ملک کے موجودہ حالات ن لیگ حکومت کے پیدا کیے ہوئے نہیں ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کو کبھی بھی ماضی میں اس طرح کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں