عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرنی چاہیے، صدر مملکت

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں 9 مئی کے واقعات کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی نہ صرف مذمت ہونی چاہیے بلکہ ان کے خلاف کارروائی بھی ہونی چاہیے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کارروائی میں انسانی حقوق کا خیال رکھنا چاہیے، مار پیٹ نہیں ہونی چاہیے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں