عورت مارچ روکنے کی درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کارڈز اور بینرز ناقابلِ قبول، عدالت تشہیر اور مارچ روکنے کا حکم دے، درخواست میں استدعا

لاہور ہائی کورٹ نے عورت مارچ رکوانے کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عورت مارچ رکوانے کی درخواست شہری اعظم بٹ نے دائر کی ہے جس کی سماعت جسٹس شاہد کریم نے کی۔

درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عورت مارچ کے کارڈز اور بینرز اسلامی معاشرے کے لیے کسی صورت قابل قبول نہیں۔

خدشہ ہے کہ ایک اور عورت مارچ سے نقصِ امن کا ویسا ہی خطرہ پیدا ہوگا جیسا ماضی میں ہوتا رہا ہے۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ اگر کسی کو بنیادی حقوق نہیں مل رہے تو وہ عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ریاست کو عورت مارچ کی غیر اخلاقی تشہیر روکنے کا حکم

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں