غلط فیصلوں کے نتائج سے جان چھڑانے میں وقت لگے گا، مراد علی شاہ

کے الیکٹرک بورڈ میں کون لوگ ہیں مجھےنہیں پتہ، ہماری نمائندگی ہونی چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے معیشت سے کھیل کھیلا گیا، ملک کو سنبھالنے میں دو سال لگے ہیں، ملک ابھی مسائل سے نکلا نہیں، نکل رہا ہے، پی ٹی آئی کے غلط فیصلوں کے نتائج سے جان چھڑانے میں وقت لگے گا۔

ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ آئین میں لکھا ہوا ہے اور آئین کوئی تبدیل کرنا چاہے تو کرلے۔

آج کل جوڈیشل ریفارمز کی بات چل رہی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے آج سے ایک سال قبل اپنے منشور میں آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے لکھا تھا اور آج کل کہا جارہا ہے کہ یہ ایک خاص مقصد کے تحت کیا جارہا ہے لیکن اس وقت تو کوئی ایسی بات نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہریوں پر کے الیکٹرک کا عذاب برپا ہے کے الیکٹرک بورڈ میں کون لوگ ہیں مجھےنہیں پتہ، بورڈ کےلوگ اسلام آباد سے آتے اور چلے جاتے ہیں، ہم نے الیکٹرک کے بورڈ پر صوبائی حکومت کا نمائندہ رکھنے کی تجویز پیش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اور پریس کلبز پر حقائق بتانے کی بھاری ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے، پہلے صحافت کا معیار بلند ہوتا تھا اب ہر موبائل فون والا صحافی ہے، صحافت کے غلط استعمال سے بہت نقصان ہوتے ہیں، اس وقت سب سے زیادہ نقصان صحافت کا ہوا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں