پاکستانی پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ۔
ذوالفقار علی بھٹو کے بڑے بیٹے مرتضی بھٹو اورغنوی بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو کا نکاح گراہم (جبران) نامی نوجوان سے 70 کلفٹن کراچی میں ہوا۔
فاطمہ بھٹو کی شادی کا اعلان ان کے بھائی ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے انسٹاگرام پر نئے نویلے جوڑے کی تصویر کے ساتھ کیا۔
ذوالفقار جونیئر نے اپنی بہن فاطمہ بھٹو کے نکاح کی تفصیل شیئر کی۔
فاطمہ بھٹو اور گراہم کے نکاح کی تقریب ذوالفقارعلی بھٹو کے زیر استعمال تاریخی کتب خانے میں ہوئی۔
فاطمہ بھٹو کون ہے ؟
فاطمہ بھٹو لکھاری، شاعرہ اور کالم نگار ہیں جو پاکستان، امریکہ اور برطانیہ کے مختلف اخباروں میں کالم بھی لکھتی ہیں۔
فاطمہ بھٹو 29 مئی 1982ء کو افغان دار الحکومت کابل میں اس وقت پیدا ہوئیں، جب ان کے والد میر مرتضیٰ بھٹو جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔
سن 2010 میں لکھی جانے والی ان کی غیرافسانوی کتاب خون و شمشیر کے گیت (Songs Of Blood And Sword) ان کے خاندان کے متعلق ہے۔
فاطمہ بھٹو دا نیوز، دا گارڈین کے علاوہ دیگر ادارے کے لیے لکھتی رہتی ہیں۔