فلور ملوں کی ہڑتال کا دوسرا مرحلہ‘آٹے کی پیکنگ اور ترسیل مکمل طور پر بند ملک میں آٹے کی قلت کا شدیدخدشہ

ملک بھر کی فلور ملز سے آج سے آٹے کی سپلائی مارکیٹ میں نہیں ہوگی حکومت کے آٹے پر ٹیکس کے نفاذ سے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے تک اضافہ ہو جائے گا. چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا

فلور ملز ایسوسی ایشن پاکستان نے حکومت کی جانب سے عائد ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف آج جمعرات کے روز سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا کے مطابق آج سے آٹے کی پیکنگ اور ترسیل مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے ہڑتال کے باعث ملک بھر میں آٹے کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جبکہ حکومت نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطالبات ماننے سے صاف انکار کر دیاہے.

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے بتایا کہ ملک بھر کی فلور ملز سے جمعرات سے آٹے کی سپلائی مارکیٹ میں نہیں ہو گی حکومت کے آٹے پر ٹیکس کے نفاذ سے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے تک اضافہ ہو جائے گا جس سے غریب آدمی کے لیے آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو تک اضافہ نا قابل برداشت ہو گا حکومت فوری طور پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ واپس لے عاصم رضا نے کہا کہ ٹیکسوں کا نفاذ رہا تو ہم ملز نہیں چلا سکیں گے ہم ایف بی آر کے ودہولڈنگ ٹیکس کلیکشن ایجنٹ نہیں بنیں گے ٹیکس جمع کرنا حکومت کا کام ہے ہمارا نہیں.

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہے کہ ملک بھر کی فلور ملز سے آج سے آٹے کی سپلائی مارکیٹ میں نہیں ہوگی حکومت کے آٹے پر ٹیکس کے نفاذ سے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے تک اضافہ ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کے لئے آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو تک اضافہ نا قابل برداشت ہو گا حکومت فوری طور پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ واپس لے آٹے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف فلور ملز کی ہڑتال دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جس میں آج سے گندم اور آٹے کی سپلائی بند کردی گئی ہے اور آٹے کی سپلائی مارکیٹ میں نہیں ہوگی.

دوسری جانب، حکومت نے فلورملز کے مطالبات ماننے سے انکارکردیا ہے جس کے بعد فلور ملز مالکان نے ہڑتال کا فیصلہ کیا اور ہڑتال سے ملک بھر میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے فلار ملز مالکان کا موقف ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوجائے گا. 6 جولائی کو لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا تھا کہ ساڑھے 5 فیصد ٹیکس عوام پر لگے گا لیکن ملز کے کھاتے میں آئے گا، ٹیکسز کا نفاذ رہا تو ہم ملز نہیں چلا سکیں گے، جب کہ ایف بی آر کے ودہولڈنگ ٹیکس کلیکشن ایجنٹ نہیں بنیں گے، ٹیکس جمع کرنا حکومت کا کام ہے ہمارا نہیں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو بدھ کو ہڑتال کی جائے گی، 10 جولائی کو واشنگ روکی جائے گی اور جمعرات کو آٹے کی سپلائی بند کر دی جائے گی.

نانبائی ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے وزیرخوراک پنجاب بلال یاسین سے ملاقات کے دوران فیصلہ کیا کہ نانبائی ایسوسی ایشن کی ماہ محرم میں روٹی و نان کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال اور روٹی کے مقرر کردہ نرخوں پر تفصیلی گفتگو کے دوران نانبائی ایسوسی ایشن نے کہا کہ مقدس مہینے میں عوام کو کسی مشکل سے گزارنے کے حق میں نہیں ہیں.

صوبائی وزیر نے کہا کہ فلور ملز ایسوسی ایشن سے بھی محرم کے احترام میں ہڑتال موخر کرنے پر خود بات کی ہے اور عوام کو سستے داموں روٹی کی فراہمی میں ایسیوسی ایشن کا کردار مثبت ہے، ہمارے فرائض کی ادائیگی حقوق العباد سے منسلک ہے واضح رہے کہ ملک بھر کی فلور ملز نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف کل سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کررکھی ہے، کل سے ملک بھر کی 1500 سے زائد فلور ملز میں گندم کی دھلائی بند کردی گئی ہے.

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں