وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پشتونوں کی ایک تاریخ ہے،پاکستان کوآزاد کرانے میں پشتونوں کا بہت بڑا کردار ہے۔
بنوں میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی میں خیبرپختونخوا کے عوام نے بڑی قربانیاں دیں،غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیبرپختونخو اکے عوام نے بہت نقصان اٹھایا۔
فیصلے ہم خود کریں گے ہمارے فیصلے کوئی اور نہیں کرےگا ،بنوں کے عوام اور مشیران نے انتظامیہ کیساتھ تعاون کر کے مزید نقصان سے بچایا،امن کمیٹی بنائی گئی جس نے اپنے نکات بھیجے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مدرسے کے بچےہمارے دلوں کے بہت قریب ہیں ،ہم نےبجٹ میں بھی مدارس کیلئے پیسہ رکھا ہے ،مدرسے کے بچوں کو ہم دنیاوی تعلیم بھی دیں گے،نوجوانوں کیلئے روزگار پیکج میں مدارس کے بچوں کا بھی حق ہے۔
میں نے پہلے دن کہا تھا اصلاح کر لو،جو نہیں کرے گا اس کیخلاف کارروائی ہوگی،شہدا کے بارے میں غلط باتیں کی جاتی ہیں تو دل میں درد ہوتا ہے،فوج اور پولیس کے شہدا نے ہمارے لیے جانیں دیں۔
آپ نے شہدا کے خاندانوں کی دل آزاری نہیں ہونے دینی ،شہدا کا ساتھ دیں گے تو وہ اس دھرتی کیلئے جانیں دیتے رہیں گے۔
پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے ،میرے عوام میری ذمہ داری ہے ،میرے عوام کی عزت میری عزت ہے ،کرپشن کیخلاف عوام میری ٹیم ہیں۔منشیات فروشوں اور کرپشن لینے والوں کو مت چھوڑیں۔