فیصل آباد میں نجی بینک کا ایریا منیجر صارفین کے ایک ارب روپے زیادہ رقم لیکر امریکہ فرار ہو گیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں واقع ایک بینک کے ایریا منیجر اور ایک سیاسی شخصیت کے داماد راجہ عامر کیانی نے 8 بینک برانچوں کے عملے کیساتھ ملکر500 سے زائد اکاؤنٹ ہولڈرز کو کم رقم پر زیادہ منافع دینے کا لالچ دیکر رقم حاصل کی اور ان کو جعلی رسیدیں دیں۔
ایف آئی اے اور بینک کی ٹیم نے نجی بینک کا ریکارڈ اپنی تحویل میں لیتے ہوئے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے، ایف آئی کے مطابق فراڈ میں ملوث دوسرے بینک افسران بھی یورپ فرار ہو گئے ہیں۔