ترکیہ خوفناک زلزلے کے ملبے تلے پھنسے دو ماہ کے بچے کو 5 روز بعد ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
ترک خبر ایجنسی کے مطابق ریسکیو ٹیم نے انطاکیہ شہر میں زلزلے کے 128 گھنٹے بعد دو ماہ کا بچے کو زندہ نکال لیا۔
مائیک ڈورائن نامی صارف نے ٹوئٹر پر ویڈیو پوسٹ کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ دن کا ہیرو یہ ایک چھوٹا بچہ جسے زلزلے کے 128 گھنٹے بعد بچا لیا گیا جوکہ نہانے اور لذیذ لنچ کے بعد مطمئن ہے۔
🇹🇷 And here is the hero of the day! A toddler who was rescued 128 hours after the earthquake. Satisfied after a wash and a delicious lunch. pic.twitter.com/0lO79YJ7eP
— Mike (@Doranimated) February 11, 2023
اس ننّھے بچے کو 128 گھنٹوں بعد ریکسیو کیے جانے کو معجزہ قرار دیتے ہوئے ایک اور صارف نے اپنی ٹویٹ میں بچے سے عرض کیا کہ ہمیں بتائیں کہ آپ نے 128 گھنٹے صبر سے کیسے انتظار کیا۔
Miracle!!!
Tell us how you waited patiently for 128 hours and let us learn how to hold on tightly to life🤍— Tansu Yegen (@TansuYegen) February 11, 2023
واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے سے اموات کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں 24 ہزار 617 اور شام میں 3 ہزار 574 اموات ہوئی ہیں جب کہ زلزلے سے تباہ عمارتوں کے ملبے سے لوگوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔