قطر کا اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کا کردار معطل کر نے کا اعلان

جب تک کہ فریقین آمادگی اور سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتے ہم ثالثی کا کردار اداکرنے کو تیار نہیں.قطری حکام

قطر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ اور یرغمالوں کی رہائی کے لیے مذاکرات میں اپنے ثالثی کے کردار کو اس وقت تک معطل کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک کہ فریقین آمادگی اور سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتے وہ ثالثی کا کردار اداکرنے کو تیار نہیں.

اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کو روکنے کے لیے کیے جانے والے مذاکرات بے نتیجہ رہے ہیں جس کی وجہ سے قطر نے ثالثی کے کردار کو معطل کیا ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق قطر کے اس فیصلے کے بعد یرغمالوں کی بازیابی کے احتجاج کرنے والے اسرائیلی مظاہرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ہونے والے احتجاج میں ہزاروں مظاہرین شریک ہوئے جو پچھلے سال سات اکتوبر کو حماس کے جنوبی اسرائیل پر کیے جانے والے حملے کے 400 دن گزرنے سے متعلق پوسٹرز تھامے احتجاج کیااحتجاج میں شریک مظاہرین نے یرغمالوں سے متعلق فوری معاہدہ اور اپنے ہتھیار چھوڑو اور جنگ بند کرو کے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے.

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں