قومی اسمبلی نے ڈیم فنڈز کی رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کی قرارداد منظور کرلی سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈز کیلئے قوم سے رقوم جمع کیں،یہ رقم سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فراہم کی جائیں، بینک منافع کے بعد یہ رقم بڑھ کر تقریباً 17 ارب روپے ہوچکی ہے، قرارداد کا متن

اسلام آباد  قومی اسمبلی نے ڈیم فنڈز کی رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔ جیو نیو زکے مطابق قومی اسمبلی نے ڈیم فنڈز کی رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کی قرارداد منظور کرلی، سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈز کیلئے قوم سے رقوم جمع کیں، ڈیم فنڈز کیلئے جمع رقوم سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فراہم کی جائیں،بینک منافع کے بعد یہ رقم بڑھ کر تقریباً 17 ارب روپے ہوچکی ہے۔

دوسری جانب پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کمیٹی کا سکیورٹی اور معاشی صورتحال پراِن کیمرا اجلاس ہوا، اجلاس میں سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف، وزراء ، ارکان اسمبلی اور سکیورٹی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آمد پر ارکان اسمبلی نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا، وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں افواج پاکستان کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی اور معاشی صورتحال پر بریفنگ ، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بریفنگ دی، کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ ماضی میں مذاکرات اور تازہ حملوں کی تفصیلات پربھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار سے زائد قربانیاں دی ہیں، ہمارے شہداء کی عظیم قربانیوں سے ملک میں امن بحال ہوا تھا، لیکن امن بحال کرنے کی اس محنت کو 4 سالوں میں ضائع کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی واپس کیوںآ ئی، کون لے کر آیا؟صوبوں نے دہشتگردی کے خاتمے اور فاٹا اصلاحات کے تحت رقوم دی تھیں، وہ رقوم کہاں گئیں؟ خیبرپختونخواہ کو دیئے گئے اربوں روپے کے وسائل کہاں استعمال ہوئے؟ا س کا جواب لینا ہوگا ۔ اجلاس میں وزیراعظم نے فوج، رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ذرائع جیو نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 1973ء کے آئین کے نفاذ کے 50 سال مکمل ہونے پر ارکان اسمبلی کو مبارکباد دی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 1973 کا آئین بنانے والوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ سینٹر آف گریویٹی پاکستان کے عوام ہیں ،آئین پاکستان اور پارلیمنٹ عوام کی رائے کا مظہر ہے، عوام اپنی رائے آئین اور پارلیمنٹ کے ذریعے استعمال کرتے ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ حاکمیت اعلیٰ اللہ تعالیٰ کی ہے، اللہ تعالیٰ کے اس حکم سے ہی آئین کو اختیار ملا ہے۔آئین کہتا ہے اختیار عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال ہوگا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں