لاہورہائیکورٹ کا سکیورٹی انچارج کو عمران خان کو 5 منٹ میں پیش کرنے کا حکم عمران خان کو کمرہ عدالت میں 5 منٹ میں پیش کیا جائے۔ جسٹس علی باقر علی نجفی کا سکیورٹی انچارج ایس ایس پی پولیس کو حکم

 لاہورہائیکورٹ نے سکیورٹی انچارج کو عمران خان کو 5 منٹ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جیونیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی اور سید شہباز علی دو رکنی بنچ نے دوبارہ سماعت شروع کردی ہے، عدالتی حکم پر اظہر صدیق نے مقدے کی ایف آئی آر پڑھ کر سنائی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ عمران خان کہاں ہیں؟ جس پر وکیل نے کہا کہ خان ریمپ کے پاس گاڑی میں بیٹھے ہیں۔ جسٹس علی باقر نجفی نے سکیورٹی انچارج کہاں ہیں؟ جس پر ایس ایس پی کو عدالت میں طلب کیا گیا، عدالت نے پوچھا کہ عمران خان کہاں ہیں؟ جس پر ایس ایس پی نے بتایا کہ وہ ابھی بھی اپنی گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہییں۔

جس پر  عدالت نے سکیورٹی انچارج ایس ایس پی کو عمران خان کو 5 منٹ میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

جسٹس باقر علی نجفی نے حکم دیا کہ عمران خان کو 5منٹ میں عدالت میں پیش کیا جائے۔ یاد رہے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گاڑی سے اتار کر کمرہ عدالت میں لانا ناممکن ہے، جج صاحبان سے درخواست کریں گے کہ وہ عمران خان کی حاضری قبول کرلیں۔ انہوں نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں کمرہ عدالت میں موجود ہوں، عمران خان کو گاڑی سے اتار کر کمرہ عدالت میں لانا ناممکن ہے، عمران خان احاطہ عدالت میں موجود ہیں جج چاہیں تو تسلی کرلیں۔

عمران خان عدالت آئے ہیں اور احاطہ عدالت میں موجود ہیں، عمران خان سکیورٹی اور صحت کے مسائل کا رسک لے کر عدالت میں پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہدایت کی کہ جج صاحبان کو بتائیں کہ وہ احاطہ عدالت میں موجود ہیں، جج صاحبان سے درخواست کریں گے کہ وہ عمران خان کی حاضری قبول کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ جج کسی شخص کو نامزد کردے اور وہ گاڑی میں جاکر عمران خان کی حاضری لگا دے، حکومت پنجاب نے فول پروف سکیورٹی کا وعدہ پورا نہیں کیا۔ 

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں