لاہور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں مزید 70 روپے کمی

صوبے بھر میں آٹے کے 10 اور 20 کلو گرام تھیلوں کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری ، 20 کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں 1800 روپے کے بجائے 1730 روپے میں فروخت کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر آٹے کی قیمتوں میں کمی پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا،صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین

صوبائی دارالحکومت لاہور میں آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت میں مزید70روپے کمی کر دی گئی،صوبے بھر میں آٹے کے 10 اور 20 کلو گرام تھیلوں کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی کی گئی ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں 1800 روپے کے بجائے 1730 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر خوارک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر آٹے کی قیمتوں میں کمی پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا۔ محکمہ خوراک کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور ضلعی انتظامیہ مل کر قیمتوں کا فوری اطلاق کروائیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ شیخوپورہ میں 20 کلوگرام آٹے کا تھیلہ 100 روپے مزید سستا ہو کر 1640 میں ملے گا،جہلم ،چکوال، پاکپتن نارووال 80 جبکہ ملتان، ساہیوال، سرگودھا، اٹک میں 60 روپے مزید کمی کی گئی ہے جبکہ راولپنڈی، حافظ آباد، سیالکوٹ، ننکانہ، اوکاڑہ میں 20 کلوگرام آٹا کی قیمت میں 50 روپے کمی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ، چنیوٹ ،خوشاب،بھکر، لودھراں، راجن پور، مظفر گڑھ لیہ، رحیم یار خان میں 40 روپے سستا ملے گا، فیصل آباد،گوجرانوالہ، گجرات، وزیر آباد،منڈی بہاوالدین میں 30 روپے مزید سستا کیا گیا ہے۔ بہاولپور، بہاولنگر،ڈی جی خان، خانیوال، وہاڑی، میانوالی میں 20 روپے قیمت کم کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 80 روپے تک کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

صوبائی وزیر خوارک بلال یاسین کی پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات کے بعد فلور ملز نمائندگان نے آٹے کی قیمت میں کمی کا اعلان کیاتھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات کی تھی جس کے بعد فلور ملز نمائندگان نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 80 روپے کمی کا اعلان کیا تھا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں