لاہور میں ایشیا کی سب سے بڑی افیون فیکٹری دوبارہ کھولنے کی تیاریاں

پنجاب کی نگراں حکومت نے لاہور میں ایشیا کی سب سے بڑی افیون فیکٹری دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے لاہور شادمان میں قائم ایشیا کی سب سے بڑی افیون فیکٹری کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جسے 13 برس قبل بند کردیا گیا گیا۔

محکمہ کے مطابق فیکٹری کے انتظامی امور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے پاس ہوں گے اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا افسر فیکٹری کو بطور مینجر چلائے گا۔

فیکٹری کو چلانے کے لیے مختلف صوبوں کی اینٹی نارکوٹکس کنٹرول ایجنسیز سے افیون حاصل کی جائے گی اس ضمن میں افیون کی پہلی کھیپ 640 کلوگرام جلد موصول ہو جائے گی۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق اے کیٹگری کی افیون ادویات ساز کمپنیوں کو مارکیٹ ریٹس پر فراہم کی جائے گی، بی کیٹگری کی افیون مضر صحت ہے اسے تلف کردیا جائیگا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں