لاہور آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے گذشتہ روز لاہور میں اہم سیاسی ملاقاتیں کیں۔ نیل ہاکنز نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی، اس کے علاوہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان، جہانگیر ترین اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا بنیادی آزادیوں کا تحفظ کرنے والے مستحکم، خوشحال اور جمہوری پاکستان کے لیے آسٹریلیا کی حمایت کو اجاگر کرنے کے لیے لاہور میں اہم سیاسی رہنماؤں سے مل کر خوشی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ اس مشکل وقت میں اتفاق رائے سے کام لیں۔
Pleased to meet key political leaders in #Lahore to underline Australia’s support for a stable, prosperous and democratic Pakistan that protects fundamental freedoms. Urged leaders to work towards ‘Ijma’ (consensus) at this difficult time. pic.twitter.com/gy9PDkwmrh
— Neil Hawkins (@AusHCPak) May 31, 2023
خیال رہے کہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے وزیراعلی آفس میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور صحت،لائیوسٹاک،ڈیری ڈویلپمنٹ،پولیس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ او رپولیس ٹریننگ کے حوالے سے آسٹریلیاکے تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔ ڈیری ڈویلپمنٹ اور لائیوسٹاک میں آسٹریلیا کو بہت مہارت حاصل ہے اور ان شعبوں میں آسٹریلین ماڈل سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔آسٹریلین ہائی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔
پنجاب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کریں گے۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ،سیکرٹری عملدرآمد وزیراعلی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن،ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔