لندن میں نواز، شہبازملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

نوازلیگ 28 مئی کو یوم تکبیر پر اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریگی۔اس دن نوازشریف ایک تاریخی پیغام دیں گے جو ملک بھر میں دکھایا اور سنایا جائےگا۔

قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے پر انتخابات ایک ہی دن ہوں گے اور ان میں کوئی التوا نہیں ہوگا۔ کسی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کیاجائےگا۔شہبازشریف ساتھیوں کو نوازشریف سے ملاقات میں ہونے والے فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق یہ فیصلے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ لندن کے دوران ان کی نوازشریف سے ملاقات کے دوران ہوئے۔نوازشریف نے پارلیمنٹ کی بالادستی برقراررکھنے کے حوالے سے حکمران اتحاد کے کردار کو سراہا۔انہوں نے نگران حکومتوں کے تحت ملک بھر میں انتخابات ایک ہی دن کرانے کےلیے کہا۔

نوازشریف نے کسی بھی صوبے میں عام انتخابات سے قبل انتخابات نہ کرانے کے موقف کو سراہا۔ انہوں نے صوبوں اور مرکز کے الگ الگ انتخابات کو آئین کی روح کے خلاف قرار دیا جو کہ شفار اور آزادانہ انتخابات یقینی بنانے کا تقاضا کرتا ہے۔

اعلیٰ سیاسی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے ملک کی اقتصادی اور سیاسی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی۔اس موقع پر بالخصوص مہنگائی اور عدالتی معاملات زیر غو آئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ شہبازشریف مریم نوازسمیت اپنی پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے کل ملاقات کریں گے اور انہیں ان فیصلوں کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف نے شہبازشریف سے کہا ہے کہ انہیں انتخابات کی تیاری کے فوری آغاز سے متعلق فیصلوں کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیوں سے بھی آگاہ رکھاجائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کو پٹرولیم مصنوعات پر فوری ریلیف فراہم کیاجائے۔ ذرائع نے بتایا کہ شہبازشریف نے اپنی پارٹی کے قائد کو پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے یہ بھی کیا کہ وزرا اپنے ورکرزاور عوام سے اپنے رابطے بڑھائیں۔ دونوں کی ملاقات میں نوازشریف کی واپسی کا منصوبہ بھی زیرغور آیا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں