متحدہ عرب امارات نے رمضان میں نجی شعبوں کے ملازمین کیلئے اوقات کار کم کردیئے

متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل و ایمریٹائزیشن نے اعلان کیا ہےکہ ملک میں ماہِ رمضان کے دوران نجی شعبے کے ملازمین کے کام کے اوقات کم ہو جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزارت نے کہا’’اپنے کام کی ضروریات اور نوعیت کے مطابق کمپنیاں رمضان کے دوران روزانہ کام کے اوقات کی حدود میں لچکدار یا دور دراز کام کے طریقوں کا اطلاق کر سکتی ہیں۔‘‘

ملک بھر میں پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین عموماً دن میں 8 سے 9 گھنٹے کام کرتے ہیں لیکن وہ مسلمانوں کے مقدس مہینے کے دوران اپنے یومیہ کام کے اوقات میں 2 گھنٹے کی کمی کا لطف اٹھائیں گے۔

یاد رہے فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز نے پہلے ہی وفاقی حکام کے ملازمین کے لیے رمضان المبارک کے دوران سرکاری اوقاتِ کار مقرر کرنے کا سرکلر جاری کر دیا تھا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں