محرم الحرام، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج اور رینجرز طلب

لاہور حکومت پنجاب نے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے یکم سے 10 محرم الحرام تک فوج اور رینجرز کو طلب کرلیا ہے۔

کابینہ کمیٹی پنجاب کے ذرائع کے مطابق مطابق صوبے کے تمام حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر رینجرز اور فوج تعینات ہو گی جب کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد ہو گی۔

ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو نظر بند رکھے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کابینہ کمیٹی کے مطابق اشتعال انگیزی اور مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف فوری مقدمات درج کرکے گرفتار کیا جائے گا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں