کراچی محکمہ تعلیم سندھ نے سکولوں میں موسم گرما کی 2 ماہ کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ دنیا نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ صوبے بھر میں تمام نجی وسرکاری سکولوں میں 2 ماہ کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات کے تحت تمام سکول بند رہیں گے۔
سیکرٹری تعلیم سندھ اکبر لغاری کے مطابق گرمیوں میں دو ماہ کی چھٹیاں اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت دی جا رہی ہیں، گرمیوں کی تعطیلات کا اطلاق صوبہ بھر کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
یاد رہے مئی کے وسط میں جاکر ملک بھر کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جس کے باعث تعتیلات کا فیصلہ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان اورمضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہے گا ۔جمعہ کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.2 اورکم سے کم 23.0 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ صبح 8 بجے ہوامیں نمی کاتناسب 62 فیصداور شام 5 بجے 24 فیصد دتھا۔ (کل) ہفتہ کے روزملتان میں طلوع آفتاب صبح 5 بجکر16منٹ پر اورغروب آفتاب شام 7بج کر04 منٹ پرہوگا۔