محکمہ فوڈ اتھارٹی کا 3 معروف ریسٹورانٹس اور سویٹس یونٹ پر چھاپہ، حشرات زدہ مٹھائیاں تلف

2 لاکھ کے بھاری جرمانے عائد کردیئے گئے، جعل سازی کرنے والے باز رہیں، کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید

صحت دشمن عناصر کے خلاف ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے قصور روڈ پر چھاپے مارے جس میں 3 معروف ریسٹورنٹ، سویٹس یونٹ کو 2 لاکھ کے جرمانے عائد جبکہ باقی تین کو اصلاحی نوٹسسز جاری کردیے گئے اور بھاری مقدار میں حشرات زدہ مٹھائیاں اور ممنوعہ ایکسپائر اشیاء تلف کردی گئیں۔

جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، انتہائی لازم ریکارڈ، ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے، پروسیسنگ سیکشن میں بدبودار ماحول، کھلی نالیاں اور فروخت کے لیے تیار مٹھائی میں مکھیوں کی بھر پائی گئی، زنگ آلود فریز کی خستہ حالت، فریزر میں بال بھی موجود پائے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ معروف ریسٹورنٹ میں تیار کھانے بغیر ڈھانپے رکھے پائے گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر تمام فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ عمل میں لائی جارہی ہے۔ جعل سازی کرنے والے باز رہیں، کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ صحت دشمن عناصر کے جڑ ڈے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرینس کے تحت مسلسل کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

شہری اپنے ارد گرد ملاوٹ کرنیوالوں کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کو1223پر دیں۔ مزید برآں صوبہ بھرمیں آٹا تھیلوں کے نرخوں کا جائزہ لینے بارے محکمہ خوراک میں اجلاس ہوا،سیکرٹری فوڈ پنجاب معظم اقبال سپرا کی زیرصدارت اجلاس میں آٹا برانڈز کے نرخوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز نے اضلاع میں موجود آٹا تھیلوں کے ایکس مل اور مارکیٹ ریٹ بارے آگاہ کیا، صوبہ بھر میں 689 آٹا برانڈز کے 10 اور 20 کلوگرام تھیلوں کی قیمتوں کو چیک کیا گیا، لاہور ڈویڑن میں 119، راولپنڈی 156 ،گجرات میں 51 مختلف آٹا برانڈز کی قیمتیں چیک کی گئیں، گوجرانوالہ ڈویڑن میں 53، فیصل آباد 77، سرگودھا میں 32 آٹا برانڈز کے نرخوں کو مانیٹر کیا گیا، ملتان ڈویڑن میں 69، ساہیوال 31 ، ڈی جی خان 36، بہاولپور میں 65 آٹا برانڈز کی قیمتوں کو چیک کیا گیا، سیکرٹری فوڈ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 865 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، راولپنڈی میں 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 875، گوجرانوالہ 825، فیصل آباد 805، سیالکوٹ 795 میں فروخت ہو رہا ہے، تمام اضلاع میں آٹے کے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں