مذاکرات 70 فیصد کامیاب ہو چکے، شہباز شریف کیلئے اپنی رائے منوانا چیلنج ہے،فواد چودھری

لاہور پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ مریم نواز کا گروپ مذاکرات نہیں چاہتا، شہباز شریف کیلئے ن لیگ میں اپنی رائے منوانا چیلنج ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا 70 فیصد مذاکرات کامیاب ہو چکے ہیں، ایک وقت پر الیکشن کرانے پرا تفاق ہو چکا ہے، مسئلہ ڈیٹ کا ہے، ہم بجٹ سے پہلے اور حکومت بجٹ کے بعد الیکشن چاہتی ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا صوبوں کے الیکشن آگے لے جانے کیلئے آئینی ترمیم کرنا پڑے گی، کچھ رعایت ہم نے دے دی اب کچھ رعایتیں حکومت نے دینی ہیں، ہماری پوری کوشش ہے کہ معاملہ حل کی طرف جائے۔

انہوں نے واضح طور پر خبردار کرتے ہوئے اگر مذاکرات نہ ہوئے تو سڑکوں پر آنا پڑے گا، تین چار مہینوں میں ہماری مقبولیت پر کوئی اثر نہیں پڑ رہا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا پرویز الہٰی کے معاملے پر پریشر تھا کہ مذاکرات سے پیچھے ہٹ جائیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں