مریم نواز سے متعلق توشہ خانہ تحائف پر ٹویٹ ، ایف آئی اے کا فواد چوہدری کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو 17 مارچ کو طلبی کا نوٹس بھجوا دیا،سابق وفاقی وزیر کا ایف آئی اے نوٹس پر سخت ردعمل

 پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز سے متعلق توشہ خانہ تحائف پر ٹویٹ کا معاملہ، ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ایف آئی اے نے فواد چوہدری کو 17 مارچ کو طلبی کا نوٹس بھجوا دیا۔اسی حوالے سے فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی ٹویٹر پر دھمکی کے گھنٹوں کے اندر ایف آئی اے نے میرے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا، اس ملک میں شہری حقوق مکمل طور پر معطل ہو چکے ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کی ان ان معاملات پر خاموشی تباہ کن ہے، چیف جسٹس صاحب معاملات پر خاموشی آئین کو معطل کرنے کی منظوری ہو گی۔

خیال رہے توشہ خانہ سے تحائف حاصل کرنے والوں میں شریف خاندان نمبر ون پر ہے ، 2008میں وزیراعظم نوازشریف نے توشہ خانے سے قیمتی گاڑی لی، گاڑی کی قیمت 42 لاکھ 55 ہزار تھی ، جو نوازشریف نے 6لاکھ 36ہزار دے کر اپنے نام کرلی. وفاق کی جانب سے جاری توشہ خانہ ریکارڈ کے مطابق نوازشریف نے ساڑھے 43 لاکھ کا کارپٹ اور چارنقرئی گلاس 6 ہزار 700میں خریدے جبکہ 8 ہزار کا گلدان مفت میں لیا نوازشریف کو 2016 میں 3 کروڑ81 لاکھ تحائف ملے جو 76 لاکھ دے کر گھر لے گئے، نوازشریف کو 2016 میں ہی ایک کروڑ 62لاکھ کے تحائف ملے جو 33لاکھ میں خرید لی۔

جبکہ سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے توشہ خانہ ریکارڈ منظر عام پر آنے کے بعد نون لیگ اور مریم نواز سے عمران خان اور بشریٰ بیگم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا ہے تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے توشہ خانہ ریکارڈ منظر عام پر آنے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے مرسڈیز اور مریم نواز نے توشہ خانہ سے گھڑی نکالی، مریم نواز نے توشہ خانہ سے2کروڑ کی گھڑی 10 لاکھ میں لی، توشہ خانہ کو ان لوگوں نے باپ کا مال سمجھا. فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ نون لیگ اور مریم نواز عمران خان اور بشریٰ بیگم سے معافی مانگیں، مریم نواز نے توشہ خانہ جس طرح لوٹا اس کی مثال نہیں ملتی

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں