مریم نواز کا یوم آزادی پرمفت سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کااعلان

200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے عوام 14 اگست سے مفت سولر پینلز حاصل کر سکیں گے، 200 سے 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے عوام کو سولر پینلز صرف 10 فی صد معاوضہ کی ادائیگی پر ملیں گے، بلاسود ادائیگی 5 سال میں ہوگی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے یوم آزادی سے مفت سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا اعلان کردیا، 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے عوام 14 اگست سے مفت سولر پینلز حاصل کر سکیں گے، 200 سے زیادہ اور 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے عوام کو سولر پینلز صرف 10 فی صد معاوضہ کی ادائیگی پر ملیں گے، جس کی 90 فی صد رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی اور بلاسود ادائیگی 5 سال میں ہوگی۔

بتایا گیاہے کہ 200 سے 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے عوام کو سولر پینل 10 فی صد معاوضہ کی ادائیگی پر ملیں گے۔اسی طرح500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو دس فیصد معاوضے کی ادائیگی پر سولر پینل ملیں گے۔ 500 یونٹ تک والوں کو سولر پینل کی 90 فی صد رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی اورسولر پینل کی بلا سود ادائیگی پانچ سال میںکرنا ہوگی جبکہ سولر پینل کی فراہمی بینکوں کے ذریعے ہو گی۔

پنجاب حکومت نے سولر پینلز کی فراہمی کی سکیم کی تمام جزئیات طے کر لیں۔ سولر پینلز سے عوام کے بجلی بل میں 40 فی صد کمی ہوگی۔پنجاب حکومت نے سولر پینلز کی فراہمی کی سکیم کی تمام جزئیات طے کر لیں ۔سولر پینلز کی فراہمی سے عوام کے بجلی بل میں 40 فیصد کمی ہوگی۔اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینا ہی میرا مشن ہے۔

مشکل حالات ہیں لیکن ہم عوام کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب حکومت نے روشن گھرانہ پروگرام کی منظوری دیدی تھی۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھاکہ روشن گھرانہ پروگرام کے تحت صارف 10 فیصد ادائیگی پر سولر پینل لے سکے گا۔انہوں نے بتایا تھاکہ باقی 90 فیصد رقم پنجاب حکومت دے گی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جو کہا کر دکھایا،پنجاب حکومت عوام کی بہتری کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ وفاق نے 200 یونٹ کے ریلیف کی منظوری دی تھی۔عوام کیلئے راشن، روٹی کی قیمت میں کمی جیسے کئی منصوبے لائے گئے جبکہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے 200سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز دینے کے منصوبے کی اصولی منظوری دی تھی۔

منصوبے کے تحت پنجاب حکومت 50 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین کو سولر سسٹم دے گی۔سولر پینل کی لاگت کا 90 فیصد پنجاب حکومت اداکرے گی جبکہ 10 فیصد صارف دے گا۔ سولر پینل پانچ سال کی آسان اقساط پر صارفین کو فراہم کیے جائیں گے۔ سردیوں میں سولر پینل کی قسط نسبتاً کم ہوگی۔سرکاری بجلی اور سولر پینل سے حاصل ہونے والی بجلی کے درمیان شرح کا تعین صارف کی ضرورت کے مطابق ہو گا۔ شفاف طریقہ کار کے مطابق پہلے مرحلے میں غریب ترین گھرانوں کو سولرسسٹم دئیے جائیں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں