بالاکوٹ مسلسل دوسرے روز زلزلے کے شدید جھٹکے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختوںخواہ کے کچھ علاقوں میں پیر کی شب کو زلزلے کے شدید جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پیر کی شب کو خیبرپختوںخواہ میں بالاکوٹ اور گرد و نواح میں زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
واضح رہے کہ ماضی میں بالاکوٹ تباہ کن زلزلے کا سامنا کر چکا، اسی باعث پیر کے روز زلزلے کے جھٹکوں نے بالاکوٹ کے شہریوں کو شدید خوف میں مبتلا کر دیا، تاہم آخری اطلاعات تک زلزلے کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ یہاں واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک کے کچھ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ گزشتہ روز سبی اور گرد و نواح میں 4 اعشاریہ 5 شدت کا زلزلہ آیا تھا، زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔