مسلم لیگ ن پی ٹی آئی سمیت کسی جماعت کو چھوڑنے والے کو نہیں لے گی ،رانا تنویر حسین

 وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے عمران خان نے پاکستان سے دشمنی کی ہے ،فیصلہ ہوچکا ہے کہ مسلم لیگ ن پی ٹی آئی سمیت کسی جماعت کے لوٹے کو آئندہ الیکشن میں لے گی اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کیساتھ سایسی اتحاد کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی پی 142کے امیدوار چوہدری شہباز چھینہ کے ہمراہ شرقپور میں میاں سہیل احمد قصوریہ،میاں شعیب احمد قصوریہ،میاں بابر شیخ،میاں رضوان احمد قصوریہ،چوہدری سرفراز احمد چھینہ،چوہدری کامران ورک چوہدری محمد اعظم بسرا،ملک نوید چوہان، اور دیگر موجود تھے،رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان فتنہ ہے کل تک کہتا تھا اسکی حکومت امریکہ نے گرائی آج امریکہ سمیت دیگرغیر ملکی قوتیں عمران خان کو بچانے میدان میں آچکی ہیں جبکہ اس کا چہرہ بھی ننگا ہوچکا جب اس نے امریکیوں سے مدد مانگی کہ اسے بچایا جائے انہوں نے کہا سانحہ 9مئی کے کردار انجام کو پہنچیں گے آرمی ایکٹ کے تحت جن افراد کو پکڑا جارہا ہے وہ آرمی چیف سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں اپیل کرسکیں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں