قاہرہ مصر میں گزشتہ سال269.8 ہزار طلاقیں ہوئی تھیں جب کہ 2021 میں ان کی تعداد 254.8 ہزار تھی جس کے معنی یہ ہوئے کہ ملک میں طلاق کی شرح میں 5.9 فیصد اضافہ ہوا۔
سنٹرل ایجنسی فار پبلک موبلائزیشن اینڈ اسٹیٹسٹکس کی جاری کردہ رپورٹ کے تحت 2022 میں ہر 34 ویں سیکنڈ میں ایک شادی ہوئی جب کہ ہر 117 ویں سیکنڈ میں ایک طلاق ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ہر 14 ویں سیکنڈ میں ایک بچہ پیدا ہوا۔
رپورٹ کے تحت مصر میں 2022 میں شادی کے کیسز بڑھ کر 929.4 ہزار ہو گئے اور 2021 میں شادی کے 880 ہزار کیسز کے مقابلے میں 5.6 فیصد اضافہ ہوا۔
جاری کردہ رپورٹ کے تحت ملک میں ہونے والی شادیوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، 2022 میں کل 77.5 ہزار شادیاں ہوئیں جن کے حساب سے روزانہ 2546 شادیاں ، فی گھنٹہ 106 شادیاں، فی منٹ 1.8 اور ہر 34 سیکنڈ میں ایک شادی درج کی گئی۔
رپورٹ کے تحت قاہرہ سال 2022 کے دوران شادیوں کی تعداد کے لحاظ سب سے آگے ہے کیونکہ اس میں 150.3 ہزار کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصر میں 2022 میں 20 لاکھ 193 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی جب کہ 2021 میں 20 لاکھ 185 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی جو کہ 0.4 فیصد زائد ہے۔
اعداد و شمار کے تحت مصر میں 2022 میں طلاق کے 269.8 ہزار کیسز ریکارڈ کیے گئے جو کہ 2021 میں 254.8 ہزار طلاق کے کیسز 5.9 فیصد زیادہ ہیں۔ 2022 میں ہر دن میں 739 کیسز، فی گھنٹہ 31 اور ہر 117 سیکنڈ میں اور یا دو منٹ سے کم میں ایک طلاق واقع ہوئی۔
مصر کے ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قاہرہ سال 2022 کے دوران طلاق کے کیسوں کی تعداد کے لحاظ سے بھی سب سے آگے ہے جس میں 57.2 ہزار کیسز ہوئے، اسکندریہ 26 ہزار کیسز کے ساتھ دوسرے اور جیزہ 24.1 ہزار کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔