مصری رُکن پارلیمنٹ امتحان میں نقل کرتے ہوئے پکڑی گئیں، پراکٹر پر حملہ نشوہ محمد رائف کو یونیورسٹی کی طرف سے مزید امتحان دینے سے روک دیا گیا تھا۔

جنوبی مصر میں پیش آنے والے واقعے نے ارکان پارلیمنٹ کی اہلیت پر سوال اٹھا دیے۔

مصر کی خاتون رکنِ پارلیمنٹ نشوہ محمد رائف امتحان میں نقل کرتے ہوئے پکڑی گئیں۔ جس نے مصرمیں دیگر ارکان پارلیمان کا سربھی شرم سے جھکا دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ساؤتھ ویلی یونیورسٹی ’انتساب‘ میں فیکلٹی آف لاء کے تیسرے سال کے امتحانات منعقد ہورہے تھے۔

نشوہ محمد رائف امتحان میں ہیڈ فون کے ذریعے نقل کر رہی تھیں، اسی دوران انہیں نگران خاتون ٹیچر نے نقل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

رپورٹس کے مطابق نقل کرتے پکڑے جانے پر طالبہ اور امتحانات کی پرویکٹرنگ کی ذمہ دار یونیورسٹی کے پروفیسرکے درمیان کافی تکرار بھی ہوئی۔

رکن پارلیمنٹ نے پراکٹر پرحملہ بھی کیا اور انہیں مارا پیٹا بھی۔

اس افسوس ناک واقعے کے بعد خاتون رکنِ پارلیمنٹ کو یونیورسٹی کی طرف سے مزید امتحان دینے سے روک دیا گیا تھا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں