مفتی طارق کی تین طلاق یافتہ خواتین سے شادی کے بدلے چار چار سال کی بچیوں سے شادی کی پیشکش سوشل میڈیا پر مفتی طارق مسعود کو سخت تنقید کا سامنا ، صارفین برہم

لاہور  مفتی طارق مسعود نے حال ہی میں دئے گئے ایک بیان میں تین طلاق یافتہ خواتین سے شادی کے بدلے چار چار سال کی بچیوں سے شادی کی پیشکش کر دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مفتی طارق مسعود نے اپنے بیان میں کہا کہ تم لوگ چار شادیاں کرو ، اور پہلی تین طلاق یافتہ یا بیوہ خواتین سے کر لو، جس کے بعد آپ کی چوتھی شادی میں کنواری لڑکی سے کرواؤں گا۔

ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ میرا وعدہ ہے کہ جو شخص تین بیوہ عورتوں سے شادی کرے گا اُس کی چوتھی شادی میرے ذمے ہے اگر میں نے اُس کی چوتھی شادی کنواری سے نہ کروائی تو میرا نام بدل دینا۔ مفتی طارق مسعود نے مزاح میں کہا کہ اگر 16 سال کی لڑکی نہ ملے تو دو آٹھ آٹھ سال کی ، ورنہ چار بچیاں چار چار سال کی۔

یہ کہتے ہی مفتی طارق مسعود مُسکرائے اور حاضرین نے بھی ان کی اس بات کا افسوس کا اظہار کرنے کی بجائے قہقہے لگائے۔

اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین آگ بگولہ ہو گئے اور مفتی طارق مسعود کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ مفتی طارق مسعود جیسے مولوی حضرات نے دین کو بدنام کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف جہاں کشمور واقعہ میں چار سالہ بچی سے زیادتی ہونے پر پوری قوم افسردہ ہے وہیں دوسری جاب مفتی طارق مسعود کی جانب سے چار چار سال کی بچیوں سے شادی کی پیشکش کا یہ بیان انتہائی قابل مذمت ہے۔

جبکہ کچھ صارفین نے مفتی طارق مسعود کی بات پر قہقہہ لگانے والے حاضرین کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ مفتی کی بات پر قہقہہ لگانے والوں کو خوف خُدا کرنا چاہئیے اور اپنے گھر میں بیٹھی کم سن بچیوں اور بہنوں کی طرف دیکھنا چاہئیے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ مزاح کا استعمال کرتے ہوئے کوئی بات کرنا غلط نہیں لیکن یہ شرط ہے کہ مزاح میں کوئی ایسی بات نہ کی جائے جس سے کسی کی دل آزاری ہو ۔

سوشل میڈیا صارفین نے مفتی طارق مسعود سے اپنے اس حساس بیان پر معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مفتی طارق مسعود کو ان کے کئی بیانات پر تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ اپنی بیٹیوں کی تعلیم پر پیسے ضائع مت کریں، ان کی بچپن میں ہی شادی کرکے سسرال کے حوالے کردیں، اسلام میں نابالغ بچی کی شادی کی اجازت ہ

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں