مفتی عبد الشکور کو غیرمعمولی عوامی خدمات پر ہلال امتیاز دینے کا فیصلہ

وزیراعظم کا مفتی عبد الشکور کو غیرمعمولی عوامی خدمات پر ہلال امتیاز دینے کا فیصلہ۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کابینہ ڈویژن کو باضابطہ طور پر سمری بھجوانے کی ہدایت کر دی گئی ہے،مفتی عبد الشکور درویش صفت انسان تھے جنہوں نے سادہ زندگی گزاری۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ جے یوآئی (ف ) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان سے وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا،وزیراعظم نے وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مفتی عبدالشکور کی رحلت ہماری جماعت کا نہیں اس ملک کا نقصان ہے،مفتی عبدالشکور جماعت کے اندر بھی ہمیشہ حق اور سچ کی بات کرتے تھے۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کابینہ میں بھی مفتی عبدالشکور بغیر ڈر اور خوف کے بات کرتے تھے،مفتی عبدالشکور حقیقی معنوں میں ورکر مخلص اور ملنسار انسان تھے ،مفتی عبدالشکور حج کیلئے بہت فکر مند اور پریشان تھے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں