ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 28 کروڑ ڈالر اضافہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر بڑھ کر 10 ارب 13 کروڑ ڈالر ہوگئے

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 28 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر میں 28 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 4.59 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 17 مارچ تک ذخائر کی مالیت 4 ارب 59 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی، چین کی جانب سے 50 کروڑ ڈالر کمرشل لون کی وصولی کے بعد ذخائر میں اضافہ ہوا، جب کہ کچھ غیرملکی ادائیگیاں بھی کی گئیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5.54 ارب ڈالر کے ذخائر ہیں، اور زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 10ارب 13کروڑ ڈالر ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں