وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ یوزرز کی تعداد 8 کروڑ 73 ہے۔
اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ یوٹیوب، سب سے کم ٹوئٹر کے صارفین ہیں۔ جبکہ موبائل رکھنے والوں کی تعداد 19کروڑ 18 لاکھ تک پہنچ گئی۔
سروے کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ 7کروڑ 17لاکھ صارفین یوٹیوب استعمال کرتے ہیں، فیس بک صارفین 5 کروڑ75 لاکھ، اسنیک ویڈیو صارفین ایک کروڑ88لاکھ ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق ٹک ٹاک صارفین ایک کروڑ83 لاکھ، انسٹاگرام صارفین ایک کروڑ 56لاکھ ہیں۔
ملک میں لنکڈ ان 76لاکھ، بیگو اینڈ لائیک 42لاکھ، ٹوئٹر 34 لاکھ افراد استعمال کرتے ہیں، پاکستان میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد 4 کروڑ 62 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔