ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت لکی مروت میں دریافت ہونے والے ذخائر سے یومیہ 13 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک گیس اور ایک ہزار بیرل تیل ملے گا

لکی مروت  ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت، یومیہ 13 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک گیس اور ایک ہزار بیرل تیل ملے گا۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں تیل و گیس کے اہم ذخائر کی دریافت ہوئی، ان ذخائر کی باقائدہ سپلائی بھی شروع ہو گئی ہے۔ لکی مروت کے علاقے بیٹنی میں4 ہزار 300 میٹر کی گہرائی میں کھدائی کے بعد تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔

دریافت ہونے والے ذخائر سے خام آئل کی ریفائنری کو ترسیل کا کام بھی شروع ہوگیا ہے۔ جبکہ ذخائر سے سوئی ناردرن گیس کمپنی کو گیس کی سپلائی بھی شروع کر دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ دریافت شدہ ذخائر سے یومیہ 13 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک گیس اور ایک ہزار بیرل تیل ملے گا۔

دوسری جانب ملک میں خام تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی 2023 تک کی مدت میں خام تیل کی درآمدات پر 4.523 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5 فیصدکم ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خام تیل کی درآمدات پر4.760 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہواتھا۔ مئی میں خام تیل کی درآمدات کاحجم 385 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال مئی کے 529 ملین ڈالرکے مقابلہ میں 29 فیصد کم ہے۔ اپریل کے مقابلہ میں مئی میں خام تیل کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 39 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے، اپریل میں خام تیل کی درآمدات کاحجم 277 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو مئی میں بڑھ کر 385 ملین ڈالر ہوگیا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں