ملک کے چھ اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے، وزارتِ قومی صحت

ملک کے چھ اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں رواں سال مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 65 ہوگئی۔

وزارتِ قومی صحت کا بتانا تھا کہ 6اضلاع سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا جن میں کوئٹہ،چمن،پشاور،کراچی اورمستونگ میں وائرس شامل ہیں جس کے بعد مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔

وزارتِ صحت کا مذید کہنا تھا کہ تمام مثبت نمونوں میں پائے گئے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے، پولیو وائرس پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو نشانہ بناتا ہے۔ والدین سے گزارش ہے کہ ہر مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں