عمران خان کی فنڈنگ کے ذرائع سے متعلق دعویٰ سوشل میڈیا کے بعد مین اسٹریم میڈیا پر بھی موضوع بحث بن گیا ہے۔
جین سمیت نامی بھارتی شہری نے دعویٰ کیا کہ نریندر مودی نے پاک فوج مخالف بیانے کو جنم دینے کے لئے عمران خان کو 2 ارب روپے دیئے۔
چین سمیت نے یہ عجیب و غریب دعویٰ ایک ٰیوٹیوب شو میں کیا جس کی میزبانی پاکستانی یوٹیوبر آرزو کاظمی نے کی، یوٹیوبر کے مطابق ان کا تعلق اسلام آباد سے ہے جب کہ آرزو نے بھارتی شہری جین سمیت کا تعارف ’بین الاقوامی ماہر‘ کے طور پر کرایا۔
سمیت جین بھارت میں ایک عام نام ہے اور یوٹیوب شو میں نظر آنے والے شخص کی مناسب آن لائن پروفائل بھی نہیں تاہم، عمران خان سے متعلق ان کے دعووں کی جڑیں پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس اور ان الزامات کے تناظر میں ہیں کہ پارٹی کو کم از کم کچھ بھارتی شہریوں سے فنڈز ملے۔
#Ghaddar_e_Pakistan
نریندر مودی نے عمران خان کو کشمیر کے بدلے 200 کروڑ روپے چندہ دیا : سومیت جین 🇮🇳سومیت جین نامی اس ایکسپرٹ کے مطابق مودی بڑا شاطر ہے،کشمیر کی حفاظت کیلئے 1200 کروڑ سالانہ خرچ ہوتے تھے مگر مودی و انڈین کمیونٹی نے 200 کروڑ روپے عمران خان کو دئیے۔
اسکا فائدہ یہ… pic.twitter.com/wd2yuVWI3S— سید عدنان بادشاہ 🇵🇰 (@syed_bacha) May 26, 2023
اس کلپ میں جین کا کہنا ہے کہ ’بھارت کی گجراتی کمیونٹی پیسے کے استعمال کے لیے جانی جاتی ہے اور مودی اسی کمیونٹی سے آئے تھے۔ ہم لوگ ہر سال 10 سے 12 ہزار کروڑ روپے کشمیر کے اوپر لگاتے تھے، مودی جی نے ’عمران خان کی پارٹی کو فنڈز دلا دئیے 100، 200 کروڑ روپے، وہ آرمی کے خلاف بولنا شروع ہوگئے‘، اس طرح ہمارا جو ہمارا 9 ہزار 900 کروڑ روپیہ بچا وہ ہم نے کشمیر میں ترقیاتی کاموں میں لگا دیا۔‘
بھارتی وزیراعظم کی جانب سے پی ٹی آئی کو فنڈز دیئے جانے کے سوال پر جین سمیت نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے۔
بعد ازاں پروگرام میں بھارت شہری کا اپنے دعووں پر کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا ایسا ہوا ہے لیکن اس بات کا امکان موجود ہے کہ پاک فوج کی ساکھ خراب کرنے کے لئے نریدر مودی نے عمران خان کو پیسے دیئے۔