پاکستانی فنکاروں پربھارت میں بھلے سے پابندی عائد ہو لیکن بھارت کی معروف شخصیات اپنی نجی تقریبات میں انہی کو مدعو کرنا پسند کرتی ہیں۔
دبئی میں ہونے والی بھارتی بزنس ٹائیکون اور ایشیا کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کےچھوٹے بیٹے اننت امبانی کی 28ویں سالگرہ کی شاندار تقریب میں بھی راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم نے آواز کا جادو جگایا۔
راحت فتح اور عاطف کی آواز نے سننے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ تقریب میں دونوں کی پرفارمنس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔
دونوں نے بالی ووڈ میں گائے جانے والے اپنے گانوں سمیت دیگر مقبول گیت سُنائے۔
عاطف اور راحت کے علاوہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے بھی آننت اور رادھیکا کے ساتھ پرفارم کیا۔
Salman Khan performed as a background dancer during Anant Ambani's performance!!
PAISA BOLTA HAIN BHAI!
pic.twitter.com/kiTxeKdQpH— ADV. ASHUTOSH J. DUBEY 🇮🇳 (Modi Ka Parivar) (@AdvAshutoshBJP) April 4, 2023
تقریب میں اننت امبانی کی منگیتررادھیکا مرچنٹ، قریبی دوستوں اور اہل خانہ نے شرکت کی۔ مکیش امبانی کے چھوٹے صاحبزادے اننت امبانی کی منگنی گزشتہ سال بھارتی بزنس مین ویرن مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا سے ہوئی تھی اوردونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
بیٹے اور بہو کیلئے مکیشن امبانی نے گزشتہ سال دبئی میں 80 ملین ڈالرکا محل نما گھرخریدا تھا جہاں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
واضح رہے کہ مکیش امبانی نے رواں سال 83.4 ارب ڈالرزکے اثاثوں کے ساتھ دوسری بات ایشیا کی امیر ترین شخصیت ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔