میری صحت بارے جھوٹا پروپیگنڈہ کرکے افواہیں پھیلائی گئیں، مریم نواز

مجھے کینسر ہونے کی افواہیں جھوٹی ہیں،اپنی بیماری سے متعلق بات نہیں کرنا چاہتی تھیں، میری ایسی تربیت نہیں کہ وکٹم بن کر لوگوں کی ہمدردیاں سمیٹنے کی کوشش کریں ، بیماری پر سوشل میڈیا پر جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، پیراتھائیرائیڈ ایسی بیماری ہے جس کا علاج پوری دنیا میں صرف دو ممالک میں ہی ہوتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی لندن میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ میری صحت کے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈہ کرکے افواہیں پھیلائی گئیں،مجھے کینسر ہونے کی افواہیں جھوٹی ہیں، مجھے پیراتھائیرائیڈ کا مسئلہ ہے، وہ اپنی بیماری سے متعلق بات نہیں کرنا چاہتی تھیں،  میری ایسی تربیت ہی نہیں کہ وہ وکٹم بن کر لوگوں کی ہمدردیاں سمیٹنے کی کوشش کریں ،لندن میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ وی لاگز بنائے جا رہے ہیں اور جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے کیلئے پوچھا جا رہا ہے کہ میں نے اپنا علاج پاکستان سے کیوں نہیں کروایا تو انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ میرا سارا علاج پاکستان میں ہی ہوتا ہے لیکن پیراتھائیرائیڈ ایسی بیماری ہے جس کا علاج پوری دنیا میں صرف دو ممالک میں ہی ہوتا ہے۔

میری بیماری پر سوشل میڈیا پر جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی صحت سے متعلق افواہوں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی صحت سے متعلق بات نہیں کرنا چاہتی تھیں لیکن جھوٹا پروپیگنڈا کرکے افواہیں پھیلائی گئیںمجھے اپنے ہمدردوں کیلئے اس بات کرنا پڑی۔انہوں نے بتایا کہ پیرا تھائیرائیڈ کا علاج انگلینڈ میں بھی نہیں ہوتا اور صرف سوئٹزرلینڈ اور امریکا ایسے ممالک ہیں جہاں اس بیماری کا علاج ممکن ہے۔

گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ برس جنوری میں سوئٹزر لینڈ میں ان کی سرجری ہوئی تھی، اب بھی وہ علاج کروانے کے بعد چند روز میں پاکستان پہنچ رہی ہیں۔میں اپنی بیماری کے بارے بات نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن جھوٹی افواہوں کی وجہ سے انہیں اس پر بات کرنا پڑی۔ہم نے سروے کرالئے ہیں، فتنہ اور انتشار تحریک بالکل نیچے جا رہی ہے اور ن لیگ اوپر جا رہی ہے۔

پنجاب میں نواز شریف آئی ٹی سٹی اور آرٹیفشل انٹیلی جینس سٹی بھی بنا رہے ہیں۔پنجاب میں سموگ 8-7 سال سے ہے، اس کے خاتمے کے اقدامات کر رہے ہیں۔ پنجاب میں لوگوں کو گھر گھر دل، کینسر اور ہیپاٹائٹس کی دوائیں مفت دے رہے ہیں۔ غریبوں کو گھر بنانے کیلئے صفر فی صد شرح سود پر 15 لاکھ روپے قرضہ دے رہے ہیں۔ بھٹے کے کالے دھوئیں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو پکڑ رہے ہیں۔ م±نجی جلانے والے کسانوں کو روکنے کیلئے بھی ترغیبات دے رہے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں