نجی اسکول ویڈیو اسکینڈل: پرنسپل کیخلاف مقدمہ درج، مزید تین افراد زیر حراست پولیس نے اسکول بھی سیل کردیا

کراچی خواتین سے زیادتی کے الزام میں گرفتار گلشن حدید میں قائم نجی اسکول پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اسکول پرنسپل عرفان غفور میمن کے خلاف سرکار کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی جس میں 376، 509، 506 اور ٹیلیگراف ایکٹ کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں نجی اسکول کے گرفتار پرنسپل کے گھر اور اسکول پر پولیس نے چھاپے مار کر تین افراد کو حراست میں بھی لے لیا جب کہ اسکول سیل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہوئیں جس کے بعد قانون حرکت میں آیا تو کراچی کی تاریخ میں نازیبا ویڈیوز کا ایک بڑا اسکینڈل بے نقاب ہوا۔

پولیس نے گزشتہ روز اسکول میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے خواتین اساتذہ اور طالبات کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے پرنسپل عرفان غفور کو گرفتار کیا گیا تھا اور درجنوں ویڈیوز برآمد کی گئی تھیں۔

اس ضمن میں پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم خواتین کو نوکری کا جھانسہ دےکر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا اور پھر زیادتی کی سی سی ٹی وی دکھاکر خواتین کو بلیک میل کرتا تھا، ملزم بلیک میل کرنے کیلئے خواتین سے زیادتی کی ویڈیوز بھی بناتا تھا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں