معروف قانون دان نعیم بخاری نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کوئی کیس نہ لینے کی وجہ بتا دی۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نعیم بخاری احاطہ عدالت میں موجود ہیں۔نعیم بخاری سے عمران خان سے متعلق پوچھا جاتا ہے کہ وہ اُن کا کیس کیوں نہیں لے رہے، محتب کم ہو گئی ہے یا کچھ اور؟۔
نعیم بخاری نے جواب دیا عمران خان سے محبت بڑھ چکی ہے لیکن میں نے کوئی کیس نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہم نے کوئی پیسے نہیں لیے تھے۔اب میرے بچوں کی شادی ہونے والی ہے، میرا خیال ہے اب مجھے پیسے کما لینے چاہئیے۔نعیم بخاری نے مزید کہا کہ عمران خان سے عشق ہمارا وہی ہے، عزت وہی
عمران خان سے ہمارا عشق وہی ہے عزت وہی ہے احترام وہی ہے ۔
نعیم بخاری pic.twitter.com/dbCrjbB8xO— Rashid Mehmood Bangash (@RashidMkhan79) October 24, 2023
یہاں واضح رہے کہ نعیم بخاری اور عمران خان میں گہری دوستی ہے۔نعیم بخاری پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کام بھی کرتے رہے۔ نعیم بخاری کا ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں تین لوگوں سے بہت محبت کی ہے۔ ایک قائداعظم محمد علی جناح،دوسرے ذولفقار علی بھٹو اور تیسرے عمران خان ہیں۔اور عمران خان یہ کہتے ہیں کہ سیاست میں میرا کوئی مستقل دوست یا دشمن نہیں ہے۔
اور چئیرمین سینیٹ اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے معاملے پر کہا جا رہا کہ عمران خان ن نے آصف علی زرداری کے ساتھ اتحاد کر لیا ہے حالانکہ وہ آصف علی زارداری کے ساتھ مخالف تھے۔ لیکن میں ایک بات بتا دوں عمران خان اورآصف علی زرادری میں کوئی محبتیں نہیں ہے۔ عمران خان صاف الفاظ میں آصف علی زرداری کو چور کہتے ہیں۔جب اینکر نے کہا کہ اب پی ٹی آئی سے متعلق کچھ بات کرتے ہیں۔تو نعیم بخاری نے مضحکہ خیز انداز میں کہا کہ میرے چئیرمین کی شادی سے متعلق مجھ سے سوال مت کرنا مجھے سختی سے منع کیا گیا ہے ۔نعیم بخاری نے مزید کہا کہ میں نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ آپ مجھے پنجاب میں اپنے ساتھ لے کر جائیں تو وہاں کی بیوہ عورتیں میری شکل دیکھ کر آپ کو ووٹ دیں گے۔