نوازشریف لیڈر ہیں، جہاں بلائیں ملنے کے لیے تیار ہوں کسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا، نہ ہی ناراض رہنماؤں کا کوئی کلب بنایا ہے۔شاہد خاقان عباسی کی گفتگو

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نوازشریف لیڈر ہیں، جہاں بلائیں ملنے کے لیے تیار ہوں۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے دا نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا، نہ ہی ناراض رہنماؤں کا کوئی کلب بنایا ہے۔مستقبل میں بھی کسی اور جماعت میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آئندہ انتخابات اور ملک کی سیاست کے حوالے سے ان کے اپنے خیالات ہیں۔اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ پارٹی سے منحرف ہو گئے۔محمد زبیر کی پارٹی سے ناراضی کے سوال پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے پارٹی میں ناراض رہنماؤں کا کوئی کلب نہیں بنایا۔میں ایسے لوگوں کا کوئی کلب کیں بناؤں گا؟۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی مری کے حلقے میں انتخابات نہیں لڑ رہی کیونکہ ان کا کوئی امیدوار وہاں موجود نہیں ہے۔

قبل ازیں انہوں نے مسنگ پرسنز کے حوالے سے سوال پر کہا کہ مسنگ پرسنز کے معاملے کو بہتر طریقے سے ہینڈل کرسکتے ہیں،اس حوالے سے ایک کمیشن بھی بنا ہوا ہے،کمیشن کے سربراہ وہی صاحب ہیں جو چیئرمین نیب بھی تھے۔ یہ لوگ کہاں ہیں،زندہ ہیں یا نہیں،یہ بتانا ریاست کی ذمہ داری ہے،ہم مسنگ پرسنز سے متعلق معاملے کو پس پردہ نہیں ڈال سکتے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیب نے نوازشریف کیخلاف جعلی کیسز بنائے،سب کہتے ہیں نوازشریف کو انصاف مل گیا،لیکن میرا یہ سوال ہے کہ ان کے 5سال ضائع ہو گئے ان کاانصاف کیسے ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اپنے دور حکومت میں سیاستدانوں کو جیل میں ڈالنے کاکریڈٹ لیتے رہیلیکن ا?ج وہ خود جیل میں ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ میرا ن لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہے، جس طرح کی سیاست کررہی ہے میں اس سے اتفاق نہیں کرتا، نوازشریف سے 35،36سال کا تعلق ہے مجھے کسی شخص سے پرابلم نہیں ، میراایسی سیاست سے اتفاق نہیں ،ہر قیمت پر اقتدار کے حصول کا قائل نہیں ہوں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں