پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واووڈ نے انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف کو کہا گیا ہے جا کر بتا دیں پچھلی دفعہ جہاز میں باندھا تھا، اب کی دفعہ باندھ کر ہی رکھیں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان روف کلاسرا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے لندن میں نئے الیکشن بیانے بعد شہباز شریف کو جو پیغام دیا گیا اس سے ان کا بلڈ پریشر لندن جاتے لوو ہوگیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جو بیانیہ بنانے کی کوشش کی اس میں ادارے کے لیے بغض، زہر اور نفرت نظر آئی ہے۔
مزید بولے کہ میں بار بار کہتا ہوں کہ تمام سیاسی جماعتیں اور قیادت بوسیدہ جمہوریت کا جنازہ لے کر پھر رہے ہیں، ان کی وجہ سے ایک غریب آدمی اپنی بیٹی کو نوکری کے لیے بھجیتا ہے جس کا ریپ کر دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا ماضی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بھرا ہوا ہے، ہر کسی سے انہوں نے لڑائی کر رکھی ہے۔
نواز شریف کے لندن میں نئے الیکشن بیانے بعد شہباز شریف کو جو پیغام دیا گیا اس سے ان کا بلڈ پریشر لندن جاتے low ہوگیا تھا۔شہباز شریف کو کہا گیا ہے جا کر بتا دیں پچھلی دفعہ جہاز میں باندھا تھا، اب کی دفعہ باندھ کر ہی رکھیں گے~~ فیصل ووڈا
مکمل پروگرام لنک
👇… pic.twitter.com/NjhtSzSc0Y— Rauf Klasra (@KlasraRauf) September 21, 2023
فیصل ووڈا نےسیاسی پیشین گوئی کی کہ اگلے سال جنوری میں الیکشن کے بعد اگر نواز شریف چوتھی دفعہ وزیراعظم بن بھی گئے جو مجھے نہیں لگتا، تو شاید گیارہ بارہ ماہ ہی وہ وزیراعظم رہ سکیں۔ اگر شہباز شریف وزیراعظم بنے تو سترہ اٹھارہ ماہ بعد کام ختم ہو جائے گا۔
اگلے سال جنوری الیکشن بعد اگر نواز شریف چوتھی دفعہ وزیراعظم بن بھی گئے جو مجھے نہیں لگتا تو شاید گیارہ بارہ ماہ ہی وہ وزیراعظم رہ سکیں۔ اگر شہباز شریف وزیراعظم بنے تو سترہ اٹھارہ بعد کام ختم ہو جائے گا~فیصل ووڈا کی نئی سیاسی پیشین گوئی۔
مکمل پروگرام لنک
👇… pic.twitter.com/fJ8Wr82OqR— Rauf Klasra (@KlasraRauf) September 21, 2023