نواز شریف کی لندن رہائشگاہ کے باہر مظاہروں پر پابندی کیلئے کوششیں سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر مظاہروں پر پابندی لگوانے کے لیے ویسٹ منسٹر کے کونسلر متحرک ہوگئے

 لندن میں مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر مظاہروں پر پابندی لگوانے کے لیے ویسٹ منسٹر کے کونسلر متحرک ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نواز شریف کی لندن رہائش گاہ کے باہر مظاہروں پر پابندی کیلئے ویسٹ منسٹر کونسلر نے پولیس سے رابطہ کرلیا ہے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر پال فشر نے کہا کہ یہ جگہ پاکستانی پارلیمنٹ نہیں، نواز شریف کے مخالف جماعت کے حامی یہاں مسائل پیدا نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ مظاہروں سے ایون فیلڈ کے آس پاس رہنے والے افراد شدید پریشانی محسوس کرتے ہیں، انہیں ہراساں بھی کیا جاتا ہے، شواہد دیکھے ہیں کہ پی ٹی آئی کے مظاہروں کے دوران دوسروں کا احترام کم کیا جاتا ہے۔بیرسٹر پال فشر نے مزید کہا احساس ہے کہ ان مظاہروں کے ذمہ دار نواز شریف نہیں، پڑوسیوں کے سکون کیلئے مظاہروں کے سلسلے کو بند ہونا چاہیے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں