لاہور امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ نوجوان جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ہم ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 65 فیصد یوتھ ہی پاکستان کا اصل سرمایہ ہے لیکن حکمرانوں نے نوجوانوں کو دھوکا دیا اور ان کا مستقبل تاریک کیا۔
انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے افراد ملک سے باہر بھاگ رہے ہیں اور لاکھوں نشے کے عادی بن چکے ہیں۔ دولت کی غیرمنصفانہ تقسیم، کرپشن اور نااہل قیادت مسائل کی جڑ ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ خاندانوں کی اجارہ داریاں ختم کر کے اہل اور ایماندار قیادت کو آگے لانا ہو گا جبکہ اسٹیٹس کو کی جگہ اسلامی نظام آئے گا تو عام آدمی کی حالت بدلے گی۔