نگران وزیراعظم کیلئے اتحادی جماعتوں سے 2 روز میں نام طلب مشاورتی اجلاس میں پیپلزپارٹی، ن لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی اور ق لیگ کے اراکین شریک

حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس اسپیکر چیمبر میں ہوا جس میں نگراں سیٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں نگران سیٹ اپ کی تشکیل کیلئے حکومتی اتحادیوں کا اسپیکر چیمبر میں مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں پیپلزپارٹی، ن لیگ، ق لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی کے ارکان نے شرکت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اتحادیوں نے اسمبلی تحلیل اور نگران سیٹ اپ کی تشکیل پر مشاورت کی ، اور نگران سیٹ اپ کی تشکیل کیلئے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق نگران سیٹ اپ پر مشاورتی اجلاس دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور اتحادی جماعتوں سے نگران وزیراعظم کیلئے 2 روز میں نام طلب کئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس رواں ہفتے دوبارہ ہوگا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں