نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نجی دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے۔
مدینہ کے گورنر فیصل بن سلمان نے مدینہ ایئرپورٹ کے شاہی ٹرمینل پر نگراں وزیر اعظم پاکستان کا پُرتپاک استقبال کیا۔
پاکستان کے سفیر احمد فاروق، پاکستانی سفارت خانے اور جدہ قونصلیٹ جنرل کے دیگر اعلیٰ افسران بھی وہاں موجود تھے۔
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کل عمرہ کی ادائیگی کے لیے مدینہ منورہ سے جدہ روانہ ہوں گے۔