نیب نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھرتی منصوبے کی تحقیقات کا آغاز کردیا سیکرٹری اطلاعات کے پی سے سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھرتی منصوبے کا ریکارڈ طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھرتی منصوبے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

نیب خیبر پختونخوا نے سیکرٹری اطلاعات سےسوشل میڈیا انفلوئنسرز بھرتی منصوبے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ منصوبہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں شروع کیا گیا تھا۔

نیب کی جانب سے سیکرٹری اطلاعات خیبرپختونخوا کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 10 مئی تک تمام ریکارڈ فراہم کیا جائے، منصوبے کے لئے مختص اور ریلیز فنڈز کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

نیب نے سیکرٹری تعلقات عامہ سے سوال کیا ہے کہ صوبائی انٹرن شپ پالیسی کیا ہے اور انٹرن شپ کرنے والوں کی بھرتیاں کیسے ہوئیں اور ان کی مانیٹرنگ کے ساتھ انہیں ماہانہ وظیفہ دینے کا کیا طریقہ کار اپنایا گیا

واضح رہے کہ کچھ روز قبل خیبرپختون خوا کی نگراں حکومت نے ایف آئی اے کو مراسلہ ارسال کیا تھا۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں بھرتی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے اکاؤنٹس ریاست مخالف ہونے کی تحقیقات کا کہا گیا تھا۔

پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں محکموں کی پروموشن کیلئے خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 109 سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھرتی کئے تھے جنھیں نگراں حکومت نے پہلے ہی برطرف کردیا تھا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں