وائس ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل نوید اشرف کو 7 اکتوبر 2023 کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی اور کمانڈ تبدیلی کی تقریب 7 اکتوبر 2023 کو اسلام آباد میں ہو گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وائس ایڈمرل نوید اشرف نے 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، انہیں اہم کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔
وائس ایڈمرل نوید اشرف اس وقت نیول ہیدکوارٹرز میں چیف آف اسٹاف کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق وائس ایڈمرل نوید اشرف کو ہلالِ امتیا ز(ملٹری) اورتمغہ بسالت سے نوازا جا چکا ہے۔