پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین احسان مانی بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے پاکستانیوں کو ویزے جاری نہ ہونے پربرس پڑے۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں احسان مانی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) ہمت کرے اگر بھارت پاکستانی تماشائیوں اور صحافیوں کو ویزے جاری نہیں کرتا تو 14 اکتوبر کو پاکستان بھارت میچ سے قبل ہی ٹیم کوواپس بلا لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بھارت صحافیوں اور پاکستانی کرکٹ فینز کیلئےنوگوایریا بنا ہواہے، اس کے بعد پاکستانی ٹیم کا وہاں رہنے کا کوئی جواز نہیں رہتا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ فیصلہ کرے اوربھارت کا کے منصوبہ بے نقاب کیا جائے۔
دوسری جانب بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے دوران پاکستانی صحافیوں اور کرکٹ فینز کو ویزہ جاری نہ کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا بیان سامنے آ گیا۔
ورلڈکپ میں شائقین کرکٹ کی عدم دلچسپی کو دیکھتے ہوئے آئی سی سی ترجمان نے صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کیا اور یقین دلایا کہ معاملے کو فوری طور پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ معاملے کو جلد از جلد کرنے کی کوشش کررہے ہیں جلد نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔