وزیراعظم نے بینکوں سے کیش نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی ایف بی آر کی تجویز مسترد کر دی

ایف بی ار نے نان فائلزر کیلئے 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکلوانے پر ٹیکس 6.0 فیصد سے 0.9 فیصد کرنے کی تجویز دی تھی

وزیراعظم شہباز شریف نے بینکوں سے کیش نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی ایف بی آر کی تجویز مسترد کر دی،ایف بی ار نے نان فائلزر کیلئے 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکلوانے پر ٹیکس 6.0 فیصد سے 0.9 فیصد کرنے کی تجویز دی تھی جو وزیراعظم نے مسترد کر دی،ایف بی ار نے نان فائلرز سے 20 ارب روپے جمع کرنے کا پلان تیار کیا تھا۔

رواں مالی سال میں نان فائلرز پر بینکوں سے 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر 0.6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی ار حکام نے ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق وزیراعظم کی ہدایات آئی ایم ایف حکام کو بھجوا دی۔ وزیراعظم بجٹ سے قبل آئی ایم ایف حکام سے ٹیکس تجاویز پر بات چیت بھی کریں گے۔ایف بی آر نے اس سے قبل 25-2024 میں 40 سے 50 ارب روپے اضافی ریونیو حاصل کرنے کیلئے سیلز ٹیکس کی شرح 18 سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے کی تجویز بھی دی تھی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف اشیاءپر ایف بی آر کی جانب سے سیلز ٹیکس لگانے کی تجاویز کومسترد کرتے ہوئے متبادل تجاویز تیار کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ ایف بی آر نے مختلف اشیاءپر سیلز ٹیکس 18 سے 19 فیصد جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس 18 فیصد تک لگانے کی تجویز دی تھی۔وزیراعظم نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی دونوں تجاویز کومسترد کر تھا۔

ایف بی آر نے دونوں ٹیکس کی تجاویز سے اربوں روپے ٹیکس جمع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ وزیراعظم نے چیئرمین ایف بی آر کو متبادل تجاویز تیار کر کے دوبارہ بریفنگ دینے کی ہدایت کی تھی۔وزیراعظم نے اس تجویز کو عوام پر فوری طور پر مہنگائی کے اثرات کے پیش نظر مسترد کر دیا تھا۔آئی ایم ایف نے پاکستان کو حالیہ مذاکرات میں پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کی تجاویز دی تھی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں