وزیراعظم کی ہدایت پر ایف بی آر کی بڑے پیمانے پر تنظیم نو کردی گئی ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق متعدد شعبے ضم یا ختم کردئیے گئے، نئی پوسٹیں بھی تخلیق کرلی گئی ہیں، ممبرپبلک ریلیشنز کی پوسٹ کو ممبر ٹیکس پیئر سروسز کے طورپر تبدیل کردیا گیا۔
ممبر اکائونٹنگ کی پوسٹ کو ممبر آرگنائزیشنل آڈٹ کے طور پر تبدیل کردیاگیا،ڈی جی آئی ٹی اورڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن کے ماتحت کردیا گیا۔
ڈی جی ریونیو اینا لسز اب ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی کے ماتحت کام کرے گا،ڈائریکٹر جنرل انٹرنل آڈٹ اب ممبر آرگنائزیشنل آڈٹ کے ماتحت کام کریگا۔